لاہور میں اسموگ کا راج، بیماریاں پھیلنے لگیں

لاہور: بھارت سے آنے والی تیز ہواو¿ں نے لاہور میں فضائی آلودگی انڈیکس ایک ہزار پر پہنچا دیا جس کے باعث شہری بیمار ہونے لگے۔موسمیاتی ماہرین نے شہریوں کو خبردار کر دیا کہ آئندہ 48 گھنٹے اسموگ کی شدت برقرار رہے گی۔
امریکی خلائی ادارے ناسا نے تیز ہواو¿ں کا میپ جاری کردیا جس کے مطابق بھارت میں فصلوں کی باقیات جلانے سے اٹھنے والا شدید دھواں پاکستان میں داخل ہوگیا۔
ناسا نے فضائی امیج بھی جاری کر دیا جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ بھارتی علاقوں میں بڑے پیمانے پر فصل کی باقیات جلانے سے اسموگ میں شدت آئی،
ہواو¿ں کا رخ بدلنے سے گزشتہ روز لاہور میں فضائی آلودگی اوسط 157 پر تھی جبکہ گزشتہ پانچ دن تک اوسط 180 پر رہی تھی۔
بھارت سے آنے والی تیز رفتار ہوا کے ساتھ دھواں بھی پاکستانی علاقوں میں داخل ہوگیا۔موسمیاتی ماہرین کا کہنا ہے کہ بھارتی علاقوں میں بڑے پیمانے پر فصلوں کی باقیات جلانے سے اسموگ میں تیزی سے اضافہ ہوا۔
گرین اسمارٹ لاک ڈاو¿ن والے ایریاز میں حکومتی احکامات کی خلاف ورزی پر درجنوں افراد کو گرفتار کرلیا گیا اور چوبیس گھنٹوں میں 6 لاکھ سے زائد جرمانے کیے گئے۔ آرٹیفشل انٹیلیجنس سسٹم کی مدد سے بھی ای چالاننگ کا سلسلہ جاری ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں