پنجاب یونیورسٹی میں فائرنگ سے طالب علم جاں بحق

لاہور: پنجاب یونیورسٹی میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے طالب علم جاں بحق ہوگیا۔پولیس کے مطابق نامعلوم افراد نے عمار نامی طالبعلم پر گولیاں برسا دیں جس کے نتیجے میں وہ شدید زخمی ہوگیا۔ زخمی طالبعلم کو اسپتال منتقل کیا گیا جہاں وہ جاں بحق ہوگیا۔ پولیس نے لاش تحویل میں لیکر تحقیقات شروع کردیں۔
فائرنگ کے بعد پنجاب یونیورسٹی میں حالات کشیدہ ہوگئے اور طلبہ نے کیمپس پل پر احتجاج کرتے ہوئے انڈرپاس کیمپس اور مین کینال روڈ کو مکمل بند کردیا۔
اسلامی جمعیت طلبہ نے اپنے بیان میں یونیورسٹی انتظامیہ پر غفلت کا الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ پنجاب یونیورسٹی کے طالب علم رانا عمار کو نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے شہید کر دیا۔
جمعیت نے اپنے بیان میں کہا کہ جامعہ پنجاب کے طلبہ پر اسلحہ گردی کی پر زور مذمت کرتے ہیں، یونیورسٹی میں دن دیہاڑے عام طلبہ پہ سیدھی گولیاں چلائی گئیں، پولیس اور یونیورسٹی انتظامیہ طلبہ کو تحفظ دینے میں مکمل ناکام رہی، گزشتہ ایک ماہ میں فائرنگ کا دوسرا بڑا واقعہ پیش آیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں