پورٹ ٹرسٹ کی زمینوں کو سیاسی دباؤ سے بالائے طاق ہو کر خالی کرانے کا فیصلہ

کراچی: ( چیئرمین کے پی ٹی اور چیئرمین پورٹ قاسم نے کہا ہے کہ کے پی ٹی زمینوں پر تجاوزات کو دی جانے والی تمام سندوں کو کیسنل کیا جائے گا، پورٹ ٹرسٹ کی زمینوں کو سیاسی دباؤ سے بالائے طاق ہو کر خالی کرایا جائے گا۔
انہوں نے کہا ہے کہ سپریم کورٹ کا فیصلہ موجود ہے، کمشنر ہاؤس یا اداروں سے سے دی جانے والی تمام سندیں کینسل ہوں گی، ایک ماہ میں 55 ایکڑ زمین کو خالی کرا لیا گیا، واگزار زمین پر چار دیواری لگا کر رینٹ آؤٹ کیا جارہا ہے۔
چیئرمین کے پی ٹی نے کہا ہے کہ کراچی پورٹ ٹرسٹ کی تمام زمینوں کو سیاسی دباؤ سے بالائے طاق ہو کر خالی کرایا جائے گا، پورٹ قاسم پر 30 ایکڑ زمین پر قبضہ ہے، 7.5 ایکڑ زمین پرسندھ حکومت نے 2010 میں سیلاب متاثرین کو آباد کیا۔
انہوں نے مزید کہا ہے کہ پورٹ قاسم کی زمینوں پر آباد سیلاب متاثرین کو ہٹانے کی کوشش کرتے ہیں تو رٹ کو چیلنج کیا جاتا ہے، 22 ایکڑ پر بھی کچی آبادی ہے معاملہ عدالت میں ہے، زمینوں کو قبضہ مافیا سے خالی وزیراعلیٰ سندھ سے ملاقات کی ہے، پورٹ قاسم کی 30 ایکڑ زمینوں کو واگزار کرانے کا گرینڈ آپریشن عنقریب شروع ہونے والا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں