پی آئی اے سمیت پاکستانی ایئر لائنز کی یورپی ممالک میں بحالی کا امکان

کراچی:یورپی ممالک میں پی آئی اے سمیت تمام پاکستانی ایئر لائنز کی بحالی کیلئے نادر موقع سول ایوی ایشن کے ہاتھ آگیا۔ذرائع کے مطابق یورپی ایئرسیفٹی کمیٹی کا اہم ترین اجلاس آئندہ ہفتے 19 نومبر کو برسلز میں شروع ہوگا، اجلاس میں یورپی یونین ایوی ایشن ایجنسی (ایاسا) سمیت یورپی ملکوں کے تمام ایوی ایشن ممبران کے علاوہ پاکستان سول ایوی ایشن اتھارٹی کا وفد بھی شریک ہوگا۔
پاکستان سول ایوی ایشن حکام نے یورپی ملکوں میں پاکستانی ائیرلائنز کی بحالی کے متعلق پلان فائنل کرلیا ہے جسے سی اے اے حکام یورپی یونین کے سامنے رکھیں گے، پاکستانی ایئر لائنز پر یورپی ملکوں میں عائد پابندی ہٹنے کے وسیع امکانات ہیں۔
یاد رہے کہ جولائی 2020 میں پائلٹس کے مشکوک لائسنس کا اسکینڈل سامنے ا?نے کے باعث یورپ اور برطانیہ میں پی آئی اے سمیت تمام پاکستانی ایئر لائنز پر پابندی عائد کردی گئی تھی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں