اسلام آباد: پی آئی اے کی نجکاری کیلئے 10 ارب روپے کی بولی منسوخ کر دی گئی۔ذرائع نجکاری کمیشن کے مطابق غیرملکی حکومت کو پی آئی اے فروخت کرنے کی تجاویز پیش کردی گئی، 30 نومبر تک اظہار دلچسپی کیلئے درخواستیں طلب کر لی گئیں،
بلیو ورلڈ کنسورشیم کی بولی بھی منسوخ کر دی گئی، پی آئی اے کو قطر یا ابوظہبی کو گورنمنٹ ٹو گورنمنٹ معاہدے کے تحت فروخت کیا جائے گا۔ذرائع نے مزید بتایا کہ پی آئی اے کو غیرملکی حکومت کو جی ٹو جی معاہدے کے تحت فروخت کئے جانے کی تجویز ہے، غیر ملکی حکومت کو پی آئی اے کے کتنے حصص فروخت کئے جائیں گے اس کا فیصلہ ابھی نہیں ہو سکا۔