پی ایس ایل فینز چوائس ایوارڈز کی ووٹنگ کا آج سے آغاز

پی ایس ایل شائقین کیلئے فینز چوائس ایوارڈز کا عمل آج شام 6 بجے سے پی ایس ایل کے آفیشل یوٹیوب چینل پر بہترین بیٹر کیلئے ووٹنگ کے ساتھ شروع ہوگیا۔

رپورٹ کے مطابق 6 کیٹیگریز کیلئے ووٹنگ پی ایس ایل کے آفیشل یوٹیوب چینل پر جمعہ 10 جنوری تک جاری رہے گی اور یہ ہر روز شام چھ بجے شروع ہوا کرے گی۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ فینز چوائس ایوارڈز کے فاتحین کا اعلان 11 جنوری بروز ہفتہ پلیئرز ڈرافٹ کی تقریب میں کیا جائے گا، 5 سے 10 جنوری کے درمیان پی ایس ایل کے آفیشل یوٹیوب چینل پر ووٹ ڈالنے والے 6 خوش نصیب شائقین بھی لکی ڈرا کے ذریعے 2025ء ایڈیشن کے ٹکٹ جیتنے کے اہل ہوجائیں گے۔

رپورٹ کے مطابق پی ایس ایل کے بہترین بیٹر کیلئے نامزد کرکٹرز میں نو سیزن میں سب سے زیادہ رنز بنانے والے ٹاپ تین بیٹرز بابر اعظم (3504)، فخر زمان (2525) اور محمد رضوان (2403) شامل ہیں۔

اس ووٹنگ میں جو کیٹیگریز شامل کی گئی ہیں ان میں بہترین بیٹر، بہترین بولر، بہترین آل راؤنڈر، بہترین بیٹنگ انفرادی کارکردگی، بہترین بولنگ انفرادی کارکردگی اور پی ایس ایل آئیکون ایوارڈ شامل ہیں، ہر کیٹیگری کے نومینیز کا اعلان روزانہ 6 بجے ووٹنگ کے آغاز کے وقت کیا جائے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں