پی ایس ایل 10: کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی قیادت سعود شکیل کے سپرد

پاکستان سپر لیگ ( پی ایس ایل) کے10ویں ایڈیشن کےلیے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے نئے کپتان کا اعلان کردیا ہے۔

پی ایس ایل فرنچائز کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے 10 ویں سیزن کےلیے ٹیم کی قیادت 29سالہ سعود شکیل کے سپرد کی ہے۔

فرنچائز کی مینجمنٹ کے اعلامیے کے مطابق سعود شکیل کو ٹیم کا نیا کپتان مقرر کیا گیا ہے، وہ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو کو نئی بلندیوں پر لے جانے کےلیے تیار ہیں۔

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے پہلے کپتان سرفراز احمد تھے ، جنہوں نے 2016ء سے 2023ء کے دوران کھیلے گئے پی ایس ایل ایونٹ میں ٹیم کی قیادت کی تھی۔

پی ایس ایل کے 8 سیزن میں2 میچز میں ٹیم کی قیادت محمد نواز کے سپرد کی گئی جبکہ 2024ء میں کھیلے گئے 9ویں سیزن میں کپتانی کے فرائض رئیلی روسو نے نبھائے تھے۔

سرفراز احمد کی قیادت میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے پی ایس ایل میں 80 میچز کھیلے، ٹیم کو 38 میں کامیابی ملی تو 41 میں اسے شکست کا سامنا کرنا پڑا جبکہ ایک میچ بے نتیجہ رہا۔

محمد نواز کی قیادت میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے 2 میچز کھیلے، جیت کا تناسب 50 فیصد رہا، یعنی ایک میچ میں شکست تو ایک فتح حاصل ہوئی۔

رئیلی روسو کی قیادت میں پی ایس ایل فرنچائز نے 10 میچز کھیلے، ان میں 5 میں اسے فتح جبکہ اتنے ہی میچز میں اسے شکست کا سامنا کرنا پڑا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں