پی سی بی کا چیمپینز ٹرافی کی افتتاحی تقریب کراچی میں بھی کرانے کا فیصلہ

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے کراچی میں بھی چیمپینز ٹرافی کی افتتاحی تقریب کرانے کا فیصلہ کیا ہے۔

چیمپینز ٹرافی کی افتتاحی تقریب 19 فروری کو کراچی میں ہوگی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ پی سی بی نے چیمپینز ٹرافی کے افتتاحی میچ کے موقع پر فینز کیلئے سرپرائز تیار کرلیا ہے۔

زرائع کے مطابق تقریب میں ملکی اور غیر ملکی فنکار شرکت کریں گے۔

پاکستان کرکٹ بورڈ چیمپینز ٹرافی کی ایک تقریب 16 فروری کو لاہور میں بھی کرے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں