اسلام آباد: آئی جی اسلام آباد سید علی ناصر رضوی نے کہا کہ پی ٹی آئی جلسہ کے منتظمین قواعد و ضوابط پر عمل نہیں کریں تو کارروائی ہوگی، جلسہ ختم ہونے پر جو قانونی کارروائی ہونی ہے وہ کی جائے گی۔
آئی جی اسلام آباد پولیس کا کہنا تھا کہ چونگی نمبر 26 پر واقعہ پیش آیا، جلسے میں وقت کا خیال نہیں کیا گیا۔ جہاں کارروائی بنتی ہوگی وہاں کی جائے گی۔ جو بھی قانونی کارروائی ہوگی وہ کی جائے گی۔ جلسے کے قریب پولیس موجود رہی، منتظمین کو بتایا، قانون اپنا راستہ آئی جی اسلام آباد پولیس کا کہنا تھا کہ جلسے کا وقت 4 سے 7 بجے تک تھا، جلسہ ختم ہونے پر جو قانونی کارروائی ہونی ہے وہ کی جائے گی۔
آئی جی اسلام آباد نے کہا کہ کافی تعداد میں کارکن منتشر ہوچکے ہیں۔