اجزا:
گوشت( مٹن) ایک کلو
سویاساس ایک کپ
ہری پیاز 125 گرام
گاجر ایک عدد
بند گوبھی کے پتے پانچ سے چھ عدد
چکن پائوڈر ایک چائے کا چمچ
گھی ایک کھانے کاچمچ
ادرک 50گرام
پسی ہوئی کالی مرچ ایک چائے کا چمچ
ترکیب:
بکرے کا گوشت بغیر ہڈی کا صاف کر کے اس کی حسبِ ضرورت بوٹیاں بنائیں ۔ گاجر کے ایک انچ کے ٹکڑے کاٹ لیں اور بند گوبھی کے پتوں کو ہاتھ سے توڑ کر قدرے چھوٹا کر لیں۔ہری پیاز کو ڈیڑھ انچ لمبائی میں کاٹ لیں۔ اس کے بعد پتیلی میں ایک لیٹر پانی ڈال کر چولہے پر رکھیں ۔ جب پانی ابلنے لگے تو اس میں گوشت کے ٹکڑے ڈال کر درمیانی آنچ پر ابال لیں ۔ تین منٹ کے بعد اس میں سویاساس ،ہری پیاز، کالی مرچیں ، کٹی ہوئی گاجر، بند گوبھی کے پتے،چکن پائوڈر ، ادرک اور گھی ڈال کر کفگیر کیساتھ ملائیں اورپتیلی کا ڈھکن مضبوطی سے ڈھانپ دیں ۔ گوشت گل جائے اور پانی خشک ہو جائے تو پتیلی کو چولہے سے اتار کر گہری ڈش میں ’’ چائنیزمٹن اسٹو‘‘ نکالیں اور گرما گرم پیش کریں۔