اجزاء
1 چکن بون لیس 250گرام
2 نمک حسب ذائقہ
3 کالی مرچ 1/2کھانے کے چمچ
4 سفید مرچ 1/2کھانے کے چمچ
5 سویا ساس چائینز سالٹ 2کھانے کے چمچ
6 سرکہ 2کھانے کے چمچ
7 گاجر 250 گرام
8 شملہ مرچ 250 گرام
9 پھول گوبھی 250 گرام
10 ٓآلو 1/2کلو
11 ہری مرچ 2عدد
12 لہسن 3 جوے
13 ادرک 1/2 چائے کا چمچ
14 تیل 1/2 کپ
تیار کرنے کی ترکیب
1سب سے پہلے چکن میں تھوڑا سا نمک ،لہسن ادرک اور اتنا پانی ڈال کر ابالیں کہ چکن گلنے کے ساتھ ہی پانی بھی خشک ہو جائے۔
2 پھر دوسرے پین میں تیل گرم کرکے اسے ہلکی آنچ پر فرائی کرلیں۔
3 تمام سبزیاں لمبائی کے رخ کاٹ لیں
4 گاجر اور آلو سخت ہوتے ہیں لہذا انہیں ابال کر تھوڑا سا نرم کرنے کے بعد تمام سبزیوں کے ساتھ فرائی کر لیں
5 اسی دوران ان میں نمک، چائنیز سالٹ ، سویا سوس، کالی اور سفید مرچیں اور سرکہ بھی شامل کر دیں۔ آخر میں فرائی کیا ہوا چکن شامل کر کے کچھ دیر کے لئے دم پر رکھ دیں۔
6 یہ ڈش بنانے میں بھی آسان ہے کھانے میں اتنی ہی لذیذ ہے.