اجزاء
1 چاکلیٹ فلیور بسکٹ 200 گرام
2 کریم چیز ایک پیالی
3 فریش کریم ایک پیالی
4 کنڈیسنڈ ملک آدھی پیالی
5 جیلاٹن پاؤڈر ایک کھانے کا چمچ
6 کوکنگ چاکلیٹ حسب ضرورت
7 چاکلیٹ چپ حسب پسند
8 کوکنگ آئل دو کھانے کے چمچ
تیار کرنے کی ترکیب
1کریم کو صاف خشک پیالے میں نکال کر فریزر میں رکھ کر یخ ٹھنڈا کر لیں۔
2کریم چیز اور کنڈیسنڈ ملک کو ملا کر الیکٹرک بیٹر سے پھینٹیں اور ٹھنڈا کرنے رکھ دیں۔
3خوبصورت سے پلیٹر میں ہلکا سا کوکنگ آئل لگائیں اور بسکٹ کو ساتھ ساتھ رکھ کر تہہ لگا لیں۔
4جیلاٹن کو دو چمچ نیم گرم پانی میں چھڑک کر ڈبل بوائلر(ابلتے ہوئے پانی پر پیالے کو رکھ کر)پر پگھلا لیں۔
5کریم کو فریزر سے نکال کر برف پر رکھ کر الیکٹرک بیٹر سے پھینٹیں،اس میں جیلاٹن اور کریم چیز ملا کر پھینٹیں۔پھر اس میں چاکلیٹ چپ ڈال کر ہلکا سا ملا لیں۔
6آدھا مکسچر بسکٹ پر ڈال کر اسے فریزر میں رکھ دیں،بقیہ مکسچر کو فریج میں رکھیں۔
7جب فریزر والا مکسچر جمنے پر آجائے تو اس پر دو بارہ سے بسکٹ کی تہہ لگائیں اور اس پر بقیہ ٹھنڈا مکسچر ڈال دیں۔ فریزر میں مکمل جمنے کے لئے رکھ دیں۔
8پیالے میں کش کی ہوئی چاکلیٹ میں کوکنگ آئل ملائیں ور اسے بھی ڈبل بوائلر پر پگھلا لیں۔لزانیا کی ڈش کو فریزر سے نکال کر اس پر پگھلی ہوئی چاکلیٹ ڈال دیں۔