اجزاء
1 دودھ 1 لیٹر
2 چینی 1/4 کپ
3 فروٹ کاک ٹیل 1/2 ٹن
4 ونیلا کسٹرڈ پاؤڈر 4 کھانے کے چمچے
5 کوکنگ چاکلیٹ حسب ضرورت
6 جیلی 1-1 ساشے (گرین اور ریڈ)
تیار کرنے کی ترکیب
1سوس پین میں دودھ ڈال کر گرم کریں 1/2 کپ ٹھنڈے دودھ میں کسٹرڈ پاؤڈر ڈال کر اچھی طرح سے مکس کر لیں۔
2دودھ کو اُبال آ جائے تو اس میں چینی اور کسٹرڈ پاؤڈر ملا دودھ شامل کریں چمچہ چلاتی رہیں۔
3کسٹرڈ گاڑھا ہو جائے تو اُتار کر ٹھنڈا ہونے کے لئے رکھیں۔
4جیلی بنا کر دو الگ الگ پیالوں میں سیٹ ہونے کے لئے رکھ دیں۔
5کوکنگ چاکلیٹ کو چورا کر کے سرونگ ڈش میں سب سے پہلے کوکنگ چاکلیٹ کی تہہ لگائیں اس کے اوپر کسٹرڈ ڈال کر چمچہ کی مدد سے ہموار کر لیں۔
6فروٹ کاک ٹیل اور چاکلیٹ پاؤڈر سے گارنش کریں۔
7مزیدار چاکلیٹ ٹرائفل تیار ہے ٹھنڈا کر کے سرو کریں۔