چند پروڈیوسرز اداکاروں کو سوشل میڈیا فالوؤنگ کی بنیاد پر کاسٹ کرتے ہیں، مایا ہوک

امریکی اداکارہ، گلوکارہ اور گیت نگار مایا ہوک کا کہنا ہے کہ چند پروڈیوسرز اداکاروں کو انکی سوشل میڈیا فالوؤنگ کی بنیاد پر کاسٹ کرتے ہیں۔

لاس اینجلس، اسٹرینجر تھنگز کی اداکارہ نے مزید کہا کہ سوشل میڈیا ایپس پر آپکے فالوورز کی تعداد پروجیکٹ میں کام کے لیے چناؤ میں اہم کردار ادا کرتا ہے۔

نیویارک سے تعلق رکھنے والی 27 سالہ اداکارہ سوشل میڈیا پلیٹ فارم مثلاً انسٹاگرام پر موجود نہیں۔

انکا کہنا تھا کہ چند پروڈیوسرز، ہدایتکاروں سے کہتے ہیں کہ انکی خواہش ہے کہ فلموں یا سیریز میں ان اداکاروں کو کاسٹ کریں جنکی معاہدے سے قبل سوشل میڈیا پر خاطر خواہ فالوونگ موجود ہو۔

انہوں کہا کہ اسکے باوجود چند ہدایتکار ایسے بھی ہیں جو اسکی پرواہ نہیں کرتے، ان میں کوئنٹن ترانٹینو، براڈلی کوپر اور ویز اینڈریسن شامل ہیں جو سوشل میڈیا اسٹینڈنگ کو خاطر میں نہیں لاتے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں