اجزاء
1 چکن بریسٹ 200 گرام
2 شیزوان ساس آدھی پیالی
3 چاول ڈیڑھ پیالی
4 نمک حسب ذائقہ
5 رائس نوڈلز آدھی پیالی
6 لہسن کے جوئے چار سے چھ عدد
7 ٹماٹو کیچپ دو کھانے کے چمچ
8 سویا ساس دو کھانے کے چمچ
9 ہری پیاز تین سے چار عدد
10 گاجر ایک عدد
11 بند گوبھی ایک عدد چھوٹی
12 شملہ مرچ ایک عدد
13 کارن فلار ایک کھانے کا چمچ
14 کوکنگ آئل چار کھانے کے چمچ
تیار کرنے کی ترکیب
1 پین میں دو کھانے کے چمچ کوکنگ آئل کو گرم کر کے اس میں لہسن کے جوئے کچل کر ڈالیں،پھر اس میں باریک کٹی ہوئی ہری پیاز ڈال کر ہلکا سا فرائی کریں۔
2اس میں باریک کٹی ہوئی بند گوبھی،گاجر اور شملہ مرچ ڈال کر ہلکا سا فرائی کریں۔
3پھر اس میں شیزوان ساس،ٹماٹو کیچپ اور سویا ساس ڈال کر ملائیں (آدھی سبزیاں نکال کر گریوی کے لئے محفوظ کر لیں) آخر میں اس میں پہلے سے اُبال کر رکھے ہوئے چاول اور گرم پانی میں بھگوئے ہوئے نوڈلز ڈال کر تیز آنچ پر فرائی کرتے ہوئے چولہے سے اُتار لیں۔
4علیحدہ پین میں دو کھانے کے چمچ کوکنگ آئل میں سبزیاں ڈال کر اس پر کارن فلار (آدھی پیالی پانی میں گھول کر) تھوڑا تھوڑا کر کے ڈالیں اور مسلسل چمچ چلاتے ہوئے گاڑھا ہونے پر اُتار لیں۔
5گرم گرم چاولوں کو ڈش میں نکال کر گریوی کے ساتھ خوب چٹپٹا کھانا انجوائے کریں۔