چکوال میں 5 سال سے بند تیل کے کنویں سے دوبارہ پیداوار شروع

چکوال:ملکی معیشت کیلئے اچھی خبر آ گئی، چکوال میں 5 سال سے بند تیل کے کنویں سے دوبارہ پیداوار شروع ہوگئی۔آئل اینڈ گیس ڈویلپمنٹ کمپنی لمیٹڈ کی جانب سے سٹاک ایکسچینج کو لکھے گئے خط میں کہا گیا کہ ضلع چکوال میں راجین آئل فیلڈ میں واقع کنویں سے ہیوی آئل کی پروڈکشن بحال ہوگئی ہے۔راجین ٹو کنویں سے یومیہ ایک ہزار بیرل خام تیل نکل رہا ہے، کنویں کی بحالی کمپنی کی ایڈوانس آرٹیفیشل لفٹ ٹیکنالوجی سے ممکن ہوئی۔
او جی ڈی سی ایل کے مطابق کنویں پر الیکٹرک پمپ کی تنصیب کر کے 3774 میٹرگہرائی تک کھدائی کی گئی، کنواں 100 فیصد اوجی ڈی سی ایل کی ملکیت ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں