چیف جسٹس ریٹائرمنٹ سے قبل چیمبر ورک پر چلے گئے

اسلام آباد: چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ ریٹائرمنٹ سے قبل چیمبر ورک پر چلے گئے۔ذرائع کے مطابق چیف جسٹس پاکستان قاضی فائز عیسیٰ چیمبر ورک کے دوران فیصلے لکھیں گے جب کہ چیف جسٹس کے چیمبر ورک پر جانے کے بعد سینئر ترین جج جسٹس منصور علی شاہ کا بینچ کمرہ عدالت نمبر ایک میں منتقل کردیا گیا ہے۔
واضح رہے کہ چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ 25 اکتوبر کو ریٹائرڈ ہوجائیں گے اور نئےچیف جسٹس کے تقررکیلئے 3 سینئر ججز کے ناموں پر پارلیمانی کمیٹی آج غور کرے گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں