چیمپئنز ٹرافی: بھارتی کرکٹ بورڈ نے پاکستان کے نام کیساتھ ’لوگو‘ والی شرٹ پہننے کی تصدیق کردی

آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی 2025 کےلیے بھارتی کرکٹ ٹیم کی جرسی پر ایونٹ کے لوگو میں پاکستان کا نام لکھا ہوگا،بھارتی کرکٹ بورڈ نے پاکستان کے نام کیساتھ ’لوگو‘ والی شرٹ پہننے کی تصدیق کردی۔

بھارتی میڈیا کی جانب سے دعویٰ کیا گیا تھا کہ بھارتی ٹیم کی جرسی پر پاکستان کا نام نہیں لکھا ہوگا،آئی سی سی قانون کے مطابق تمام ٹیموں کےلیے منظور شدہ لوگو استعمال کرنا لازمی ہوگا۔تاہم اب سیکریٹری بھارتی کرکٹ بورڈ دیواجیت سائیکیا کا کہنا ہے کہ ہم آئی سی سی کی گائیڈلائنز کے مطابق چلیں گے، چیمپئنز ٹرافی کیلئے بھارتی جرسی پر ایونٹ کا آفیشل لوگو ہی ہوگا۔ذرائع کے مطابق آئی سی سی وفد کے حالیہ دورہ پاکستان کے دوران پی سی بی نے پالیسیوں پر عمل درآمد پر زور دیا تھا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں