چیمپئنز ٹرافی میں اب بس تقریبا ایک ہی مہینہ باقی ہے اور مشکلات کی شکار بھارت کی ٹیم کو ایک اور بڑا جھٹکا ویرات کوہلی کی صورت میں لگنے کا امکان ہے ۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارت کے ڈومیسٹک ایونٹ رانجی ٹرافی کا 23 جنوری سے ہوگا جبکہ چیمپئینز ٹرافی کے آغاز میں محض ایک ماہ سے کم وقت رہ گیا ہے، ایسے میں بھارت بڑا دھچکا اسوقت لگا ہے جب ویرات کوہلی انجری کا شکار ہوگئے ہیں، جس نے انکے ٹورنامنٹ کھیلنے پر سوالیہ نشان لگادیا ہے۔
دہلی اینڈ ڈسٹرکٹ کرکٹ ایسوسی ایشن (ڈی ڈی سی اے) کے ایک ذریعہ نے انکشاف کیا ویرات کوہلی کی گردن میں موچ آئی تھی جس کے بعد انہیں انجکشن لگایا تاکہ آرام آسکے۔دوسری جانب ویرات کوہلی انجری کے حوالے سے پُرامید ہیں کہ گردن کی موچ زیادہ سنگین مسئلہ نہیں ہوگی، ورنہ انکی چیمپئینز ٹرافی 2025 میں شرکت خطرے میں پڑ سکتی ہے۔