وزیراعظم شہبازشریف نے کہاکہ چیمپئنز ٹرافی پاکستانی ٹیم کی جیت کی منتظر ہے،یہ ٹرافی اللہ تعالی پاکستان کی جھولی میں ڈالے گا ،آپ چیمپئن ٹرافی جیت کر پورے قوم کے ہیروز ہوں گے۔ وزیراعظم شہباز شریف نے نئے قذافی سٹیڈیم کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آج ہم سب کیلئے خوشی کا دن ہے، قذافی سٹیڈیم کی تعمیر نو شاندار طریقے سے مکمل ہوئی،محسن نقوی نے 117 دنوں میں ناممکن کو ممکن کردکھایا،
وزیراعظم نے چیئرمین پی سی بی محسن نقوی،انجینئرز اور ورکرز کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہاکہ شہباز سپیڈ ماضی کی بات ہے، اب میں محسن سپیڈ کی بات کرتا ہوں، محسن نقوی کی اچھی عادت ہے جو اچھے کام کرتے ہیں انکو لندن کی سیر کراتے ہیں ، محسن نقوی ان کام کرنے والے 2500 افراد کو لندن کی سیر کروائیں اور حوصلہ افزائی کریں ۔ وزیراعظم شہبازشریف نے کہاکہ چیمپئنز ٹرافی پاکستانی ٹیم کی جیت کی منتظر ہے،
وزیراعظم نے دبئی میں پاک بھارت میچ دیکھنے کی خواہش کا اظہارکرتے ہوئے کہاکہ چیمپئنز ٹرافی بھارت کیخلاف کامیابی کی منتظر ہے، شاہین آفریدی آپ اپنے سسر کی پیروی کریں اور وکٹوں کے انبار لگا دیں ،یہ ٹرافی اللہ تعالی پاکستان کی جھولی میں ڈالے گا ،آپ چیمپئن ٹرافی جیت کر پورے قوم کے ہیروز ہوں گے ، آپ ہمسایہ ملک کو شکست دے کر 24 کروڑ عوام کے دل جتیں گے ۔ وزیراعظم کا کہناتھا کہ پاکستان میں معاشی استحکام آیا ہے ،
29 سال بعد بہت بڑا ایونٹ ہورہا ہے ، وزیراعلیٰ پنجاب بہترین سیکیورٹی فراہم کریں گی ، شایقین کو بہترین کرکٹ دیکھنے کا موقع ملے گا ، ہمارے فاسٹ بولرز بھارتی بیٹرز کو ٹف ٹائم دیں گے ۔