چیمپئنز ٹرافی کے شیڈول کے اعلان میں مزید تاخیر کا امکان

چیمپئنز ٹرافی کے شیڈول کے اعلان میں مزید تاخیر کا امکان ہے۔ذرائع کے مطابق موجودہ صورتِ حال میں شیڈول کا اعلان اگلے 24 گھنٹے میں مشکل ہے۔

پاکستان کرکٹ بورڈ کے اپنے مؤقف پر ڈٹے رہنے سے پیش رفت نہیں ہو رہی، چیمپئنز ٹرافی ہائی برڈ ماڈل پر تسلیم نہ کرنے پر پی سی بی اپنے مؤقف پر قائم ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ اسٹیک ہولڈرز نے لچک دکھائی تو پھر شیڈول کا اعلان ایک دو روز میں ممکن ہو سکے گا، اسٹیک ہولڈر شیڈول کے مطابق باہمی اتفاق کے ساتھ ایونٹ کے انعقاد کے حق میں ہیں۔

براڈ کاسٹرز اور کمرشل پارٹنرز پاک بھارت میچ کے بغیر شیڈول تسلیم نہ کرنے کے مؤقف پر قائم ہے، براڈ کاسٹرز نے پاک بھارت میچ نہ ہونے کی صورت میں قانونی چارہ جوئی کا بھی بتا دیا۔

ذرائع نے بتایا کہ آئی سی سی جے شاہ کے ذمے داریاں سنبھالنے سے قبل شیڈول کے معاملے کو حل کرنے کے لیے کوشاں ہے، بھارتی بورڈ کے سیکریٹری جے شاہ یکم دسمبر کو چیئرمین آئی سی سی کی ذمے داریاں سنبھالیں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں