چیمپئنز ٹرافی کے فاتح کپتان سرفراز احمد ایک مرتبہ پھر ٹرافی اٹھائیں گے

آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی2017 کی فاتح پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان سرفراز احمد ایک مرتبہ پھر وننگ ٹرافی کو اپنے ہاتھوں میں اٹھائیں گے۔

ذرائع کے مطابق دورہ پاکستان کے آخری مرحلے میں کراچی میں موجود ٹرافی تیسرے دن جمعہ کو تاریخی مقام موہٹہ پیلس کا رخ کرے گی۔

ساحلی علاقے کلفٹن میں 1927 میں ہندو تاجر شیو رام موہٹہ کے تعمیر کردہ محل میں آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی2025 کو نمائش کے لیے رکھا جائے گا۔یہ وہی مقام ہے جہاں قیام پاکستان کے بعد ملک کے بانی قائد اعظم کی بہن فاطمہ جناح رہائش پزیر رہیں اور اسی مناسبت سے اس مقام کو قصر فاطمہ کا نام بھی دیا گیا۔ اب یہ عمارت سندھ حکومت کے تحویل میں ہے۔

موہٹہ پیلس میں ٹرافی کی آمد کے موقع پر چیمپئنز ٹرافی 2017 کے فاتح کپتان وکٹ کیپر بیٹر سرفراز احمد کو خصوصی طور پر مدعو کیا گیا ہے۔

یکم سے 18 جون تک انگلینڈ اور ویلز میں ہونے والی چیمپئنز ٹرافی کےفائنل میں اوول کے گراؤنڈ پر پاکستان نے روایتی بھارت کو 180 رنز دے کر تاریخی فتح اپنے نام کی تھی۔

پاکستانی قوم خاص طور پر کرکٹ کے مداحوں کے لیے چیمپئنز ٹرافی کی فتح عظیم اور یادگار تصور کی جاتی ہے۔سرفراز احمد ایک مرتبہ پھر چیمپئنز ٹرافی کو اپنے ہاتھوں میں تھام کر قوم کی خوشیوں کو دوبالا کریں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں