چیمپئنز ٹی ٹوئنٹی کپ کے بہترین پرفارمرز قومی ٹیم میں شامل ہوں گے: چیئرمین پی سی بی

لاہور:چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے کہا ہے کہ قومی ٹی ٹوئنٹی ٹیم کو 150 سے زائد کے اسٹرائیک ریٹ سے کھیلنے والے کھلاڑیوں کی ضرورت ہے۔ یہ بات انہوں نے اسلام آباد میں پی سی بی کے مینٹورز کے ساتھ ہونے والی میٹنگ میں کہی، جس میں وقار یونس، شعیب ملک، ثقلین مشتاق، سرفراز احمد اور مصباح الحق شریک تھے۔

ذرائع کے مطابق میٹنگ میں چیمپئنز ٹی ٹوئنٹی کپ کا جائزہ لیا گیا، اور بہترین کھلاڑیوں کی نشاندہی کی گئی۔ ہر مینٹور نے بیٹنگ، بولنگ اور فیلڈنگ کے دو سے تین بہترین پرفارمرز منتخب کیے، جن میں سے 12 کھلاڑیوں کو قومی سطح پر مواقع فراہم کرنے کا فیصلہ ہوا۔

چیئرمین پی سی بی کا کہنا تھا کہ ان کھلاڑیوں کی ٹریننگ، خوراک اور فٹنس کی ذمہ داری پی سی بی اٹھائے گا، اور ان کے اسکلز کو مزید بہتر بنانے کے لیے کام کیا جائے گا۔ انہوں نے بتایا کہ سابق ٹیسٹ کرکٹر عبدالرزاق کو بھی بہتر اسٹرائیک ریٹ والے بیٹرز کی تلاش کی ذمہ داری دی گئی ہے تاکہ ماڈرن ڈے کرکٹ کے تقاضوں کو پورا کرنے والے کھلاڑی تیار کیے جا سکیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں