چیمپیئنز ٹرافی 2025 کے وہ بلے بازجو مخالف ٹیم کے بولنگ کو تہس نہس کرسکتے ہیں

آئی سی سی چیمپیئنز ٹرافی 2025 کے ایونٹ کو وہ بلے بازجو اپنے مخالف ٹیم کے بولرز کو ٹف ٹائم دے سکتے ہیں،یہ بیٹرز اپنی بیٹنگ سے میچ کا پانسہ پلٹ سکتے ہیں۔ آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کے آغاز میں صرف2دن باقی ہیں اور پوری دنیا کے کرکٹ شائقین بے صبری سے اس ٹورنامنٹ کا انتظار کر رہے ہیں اور سلسلے میں شائقین کرکٹ اس ٹورنامنٹ کے حوالے سے مختلف تجزیوں، پریڈیکشن اور فیورٹ کھلاڑیوں کے بارے میں اکثر ایک دوسرے کے ساتھ خیالات کا تبادلہ کرتے رہتے ہیں تاہم آج ہم ان کھلاڑیوں کے بارے میں معلومات دے رہے ہیں جن کے بارے میں یہ خیال کیا جاتا ہے کہ یہ اپنے مخالف ٹیم کیلئے خطرناک ثابت ہوسکتے ہیں۔ 1)فخر زمان؛
سعید انور کے بعد وائٹ بال فارمیٹ میں پاکستان کے سب سے بہترین اوپنر تصور کیے جانے والے فخر زمان کسی بھی وقت اپنی بیٹنگ سے میچ کا پانسہ پلٹ سکتے ہیں۔
2)ڈیرل مچل؛
سنہ 2000 میں کھیلی گئی چیمپئنز ٹرافی جیت کر پہلی مرتبہ آئی سی سی ایونٹ جیتنے والی نیوزی لینڈ کی ٹیم کو اپنے مڈل آرڈر بیٹر ڈیرل مچل سے کارکردگی کی بڑی امیدیں ہیں۔
3)ہینرک کلاسین؛
جنوبی افریقہ کے وکٹ کیپر بیٹر ہینرک کلاسین جب اپنی فارم میں ہوتے ہیں تو اچھے اچھے بولروں کی شامت آ جاتی ہے۔
4)شریاس ایئر؛
انڈین کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ گوتم گمبھیر نے مڈل آرڈر بیٹر شریاس ایئر کو ٹیم کا ’ہمیشہ سے اہم‘ کھلاڑی تصور کیا ہے۔
5)بین ڈکٹ؛
بہترین بیٹنگ ایوریج اور رن آ بال سے زیادہ سٹرائیک ریٹ رکھنے والے انگلش بیٹر بین ڈکٹ اپنی ٹیم کے لیے ٹاپ آرڈر میں نہایت اہم کھلاڑی سمجھے جاتے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں