چیمپینز ٹی20 کپ، پینتھرز نے ڈولفنز کو 6 وکٹ سے ہرادیا

راولپنڈی میں جاری چیمپئنز ٹی20 کپ کے 13ویں میچ میں پینتھرز نے ڈولفنز کو 6 وکٹ سے شکست دے دی۔
پینتھرز نے 107 رنز کا ہدف 15ویں اوور میں باآسانی حاصل کرلیا، عبدالواحد بنگلزئی 51 رنز بنا کر نمایاں رہے، میچ جیو سوپر سے براہ راست نشر کیا گیا۔
پنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں چیمپئنز ٹی20 کپ کے میچ میں ڈولفنز نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ اوورز میں 9 وکٹ پر 106رنز بنائے، کپتان فہیم اشرف 25 رنز بنا کر نمایاں رہے۔
طاہر بیگ اور محمد اخلاق نے 19، 19 رنز اسکور کیے، محمد وسیم جونیئر نے 3، عرفات منہاس اور عباد بٹ نے 2، 2 وکٹیں حاصل کیں۔
جواب میں پینتھرز نے ہدف 15ویں اوور میں 4 وکٹ کے نقصان پر باآسانی پورا کرلیا، عبدالواحد بنگلزئی 51 رنزبنا کر نمایاں رہے، دانش عزیز نے ناقابل شکست 38 رنزبنائے۔
ڈولفنز کے احسان اللّٰہ اور ثمین گل نے 2، 2 وکٹیں حاصل کیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں