ڈی ایچ کیو اسپتال ڈی آئی خان کیلئے انجیو گرافی مشین خریدنے کا فیصلہ

ڈی ایچ کیو اسپتال ڈی آئی خان کے لیے انجیو گرافی مشین خریدنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
ترجمان وزیرِ اعلیٰ خیبرپختون خوا فراز احمد مغل کا کہنا ہے کہ انجیو گرافی مشین ڈی آئی خان کے عوام کے لیے بڑی سہولت ہو گی۔

ان کا کہنا ہے کہ انجیو گرافی مشین ڈی ایچ کیو اسپتال ڈیرہ اسماعیل خان کی کیتھ لیب میں نصب ہو گی۔

وزیرِ اعلیٰ خیبرپختون خوا کے ترجمان کے مطابق صحت سمیت تمام شعبوں میں عوام کو سہولتیں فراہم کرنا وزیرِ اعلیٰ کے پی کا مشن ہے۔

کیٹاگری میں : صحت

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں