ڈی ٹاکس جوسز کیا ہیں؟ کیسے تیار کیے جاتے ہیں؟

صحت مند رہنے کے لیے ضروری ہے کہ آپ صحت مند غذا کا انتخاب کریں۔

اپنی روز مرہ کی ڈائٹ میں غذائیت سے بھرپور پھل اور سبزیوں کو شامل کریں، لیکن آرگینک اشیاء کی فراہمی میں کمی کی وجہ سے لوگوں کو اپنے جسم سے فاضل مادوں کا اخراج کرنا ضروری ہو جاتا ہے، جس کا ایک حل ’ڈی ٹاکس جو سز‘ بھی ہیں۔

حالیہ عرصے میں ڈی ٹاکس جوس ڈائٹ کی مقبولیت میں بتدریج اضافہ ہوا ہے، کیونکہ بہرحال آج کی تیز رفتار زندگی میں بھرپور غذائیت حاصل کرنے کا یہ سب سے آسان طریقہ ہے۔

2010ء میں “Fat, Sick & Nearly Dead” نامی ایک ڈاکیومنٹری بنائی گئی تھی، جس میں پہلی بار ڈی ٹاکس جوس کے فوائد پر روشنی ڈالی گئی تھی۔

اس ڈاکیومنٹری میں ایک آسٹریلوی شخص کو دِکھایا گیا تھا، جو 60 روز تک صرف جوس پیتا ہے اور اس دوران اس کے وزن میں 50 کلو کمی آ جاتی ہے۔

ڈی ٹاکس جوس غذائیت بخش مشروب ہے جو پھلوں اور سبزیوں سے حاصل کیا جاتا ہے، آپ 7 دن کے لیے صرف جوس اور پانی پیتے ہیں، اس دوران آپ اپنے جگر اور نظامِ ہضم کو ڈی ٹاکس ہونے اور جسمانی وزن کم کرنے کا موقع فراہم کرتے ہیں۔

جگر اور نظامِ ہضم کی اس صفائی کے دوران ہر 2 سے ڈھائی گھنٹے بعد جوس پیا جاتا ہے اور کوشش کی جاتی ہے کہ اس سے زیادہ طویل وقفہ نہ ہو۔

وقفہ زیادہ طویل ہونے سے آپ کے خون میں شوگر لیول متاثر ہو سکتا ہے، جس کے نتیجے میں آپ کا جوس ڈی ٹاکس ڈائٹ پلان متاثر ہو سکتا ہے اور آپ کو اپنا پلان دوبارہ سے شروع کرنا پڑ سکتا ہے۔

ڈی ٹاکس جوس کے فوائد
بہت سارے لوگ مصروف زندگی کے باعث روزانہ پھل اور سبزیوں کی تجویز کردہ مقدار نہیں کھا پاتے۔

ڈی ٹاکس جوس آپ کو وہ اضافی غذائیت فراہم کرتا ہے، جسے آپ روز مرہ غذا کے ذریعے حاصل نہیں کر پاتے۔

ڈی ٹاکس جوس کے کچھ فوائد یہ ہیں:
٭جسمانی وزن جلد کم کرنے میں مدد دیتا ہے
٭غذا کو جسم میں تیزی سے جذب کرنے کی صلاحیت کو بہتر بناتا ہے
٭اچھے بیکٹیریا کی نشوونما کرتا ہے
٭کولیسٹرول کی سطح کم کرنے میں مددگار ہے
٭جگر کو صاف کرتا ہے
٭خون میں شوگر کی بڑھی ہوئی سطح کو کم کرتا ہے
٭جِلد کو بہتر بناتا ہے
٭سبزیاں کھانے کا دائرہ وسیع کرتا ہے
٭جسم میں لچک اور مضبوطی پیدا کرتا ہے

کیٹاگری میں : صحت

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں