کابل میں دھماکا، جلال الدین حقانی کے بھائی و وزیر مہاجرین خلیل الرحمان حقانی جاں بحق

کابل: افغان دارالحکومت میں دھماکے سے حقانی نیٹور کے سینئر رہنما اور افغان وزیر برائے مہجرین خلیل الرحمان حقانی جاں بحق ہوگئے۔
افغان میڈیا کے مطابق دھماکا وزارت مہاجرین کے دفتر میں ہوا جس میں خلیل الرحمان حقانی سمیت متعدد افراد ہلاک ہوئے۔
خلیل الرحمان حقانی، حقانی نیٹورک کے بانی جلال الدین حقانی کے بھائی تھے، جلال الدین حقانی کے بیٹے انس حقانی نے بھی خلیل الرحمان حقانی کے جاں بحق ہونے کی تصدیق کردی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں