کبریٰ خان اور گوہر رشید مسجدالحرام میں رشتہ ازدواج میں بندھ گئے

معروف اداکارہ کبریٰ خان اور گوہر رشید مسجدالحرام میں رشتہ ازدواج میں منسلک ہوگئے۔ گوہررشید اور کبریٰ خان نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام پر نکاح کے بعد عمرے کی ادائیگی کی تصاویر شیئر کی ہیں۔

تصاویر میں گوہررشید اور کبریٰ خان کو خانہ کعبہ کے غلاف کو ہاتھ لگاتے اور خانہ کعبہ کے سامنے ایک دوسرے کو مسکراتے ہوئے دیکھ کر تصویر بنواتے دیکھا جاسکتا ہے۔ ان تصاویر کے کیپشن میں اس خوب صورت جوڑی نے لکھا”اللہ کے سامنے 70 ہزار فرشتے گواہ اور رحمت ہم پر بارش بن کر برس رہے ہیں۔” گوہررشید اور کبریٰ خان کے مداح اور ساتھی فنکاروں کی جانب سے تبصرے میں انہیں مبارکباد دینے کا سلسلہ جاری ہے،ان کے مداح ان سے محبت اور نیک تمناؤں کا اظہار کر رہے ہیں۔ شوبزکی اس خوب صورت جوڑی کی شادی کی تقریبات کا آغاز ڈھولکی سے ہواتھا جو اداکارہ مومل شیخ نے اپنے گھر پر منعقد کی تھی جس میں علی رحمان خان، علی سفینہ، حرا ترین، عمرعالم، وجاہت رؤف، شازیہ وجاہت، اشنا شاہ سمیت دیگرشوبز ستاروں نےشرکت کی تھی۔

اگرچہ کبریٰ خان اور گوہر رشید کی جانب سے سعودی عرب میں نکاح کے حوالے سے کوئی اپ ڈیٹ نہیں دی گئی تھی لیکن مومل شیخ نے انسٹاگرام پرجو تصاویرشیئر کی تھیں وہ ان کی مکہ مکرمہ میں موجودگی کا ثبوت تھیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں