کراچی میراتھون کل سی ویو پر منعقد ہو گی، تیاریاں مکمل

کراچی میں عالمی طور پر تسلیم شدہ میراتھون کا انعقاد ہو رہا ہے جس کے لیے تیاریاں مکمل کر لی گئیں۔

اتوار کے دن سی ویو میں نشانِ پاکستان کے مقام پر عالمی میعار کی میراتھون کا انعقاد کیا جا رہا ہے، جس کو ورلڈ ایتھلیٹکس کی منظوری بھی حاصل ہے۔

میراتھون میں شرکت کے لیے اسلام آباد اور کوئٹہ سے رنرز گروپ کراچی پہنچ گئے ہیں۔

منتظمین کی جانب سے کراچی میراتھون میں شرکت کرنے والے رنرز کو کٹ فراہم کرنے کا سلسلہ آج بھی جاری رہے گا۔

کراچی میراتھون میں فل میراتھون، ہاف میراتھون، 10 کلو میٹر ریلے اور 5 کلو میٹر فن ریس بھی شامل ہے۔

اس میراتھون میں لمبی دوڑ سے قبل رنرز کی شیک آؤٹ رن کا مرحلہ بھی ہو گا۔

میراتھون میں شرکت کرنے والے رنرز چیریٹی کو سپورٹ کرنے کے لیے دوڑیں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں