5دفعہ ایوارڈ جیتنے والے پرتگال کے مایہ ناز فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو گزشتہ سال بھی اس ایوارڈ کی نامزدگی حاصل کرنے میں ناکام رہے تھے اور سعودی کلب کی نمائندگی کرنے والے فٹبالر اس مرتبہ بھی ایوارڈ کے لیے نامزد کھلاڑیوں کی فہرست میں جگہ نہ بنا سکے۔اسی طرح 2023 میں آٹھویں دفعہ اس ایوارڈ کو جیتنے کے ساتھ ساتھ مجموعی طور پر 16 دفعہ ’بیلن ڈی اور‘ کے لیے نامزد ہونے والے لیونل میسی بھی اس سال نامزد کھلاڑیوں کی فہرست میں جگہ نہ بنا سکے۔
یورو 2024 کی فاتح ٹیم اسپین کے 6 کھلاڑیوں کو اس ایوارڈ کے لیے نامزد کیا گیا ہے جن میں بارسلونا کے 17 سالہ ونگر لامین یامل کے ساتھ ساتھ نیکو ولیمز، الیجینڈرو گریمالڈو، ڈینی اولمو، روڈری اور ڈینی کارواجل بھی شامل ہیں۔
اس ایوارڈ کے لیے نامزد ہونے والے کھلاڑیوں میں فرانس کے کائلیان ایمباپے اور برازیل کے ونیشیئس جونیئر بھی شامل ہیں جن کے درمیان سخت مقابلے کی توقع ہے البتہ برازیل کے نوجوان فٹبالر کو اس کے لیے فیورٹ تصور کیا جا رہا ہے۔اسی طرح یورو کپ 2024 کی رنر اپ ٹیم انگلینڈ کے بیلنگم کے علاوہ ہیری کین، بکایو ساکا، ڈیکلین رائس، کول پالمر اور فل فوڈن بھی نامزدگیوں کی دوڑ میں شامل ہیں۔
سال 2024 کے بہترین فٹبالر کے نام اعلان 28 اکتوبر کو پیرس میں منعقد ہونے والی تقریب میں ہو گا۔خیال رہے گزشتہ سال لیونل میسی نے اپنے شاندار کیریئر میں 8 ویں دفعہ اس ایوارڈ کو حاصل کیا تھا۔
فٹبال کے سب سے باوقار انفرادی ایوارڈ کے لیے کھلاڑی کا انتخاب فیفا کی عالمی رینکنگ میں سرفہرست 100 ممالک میں سے ہر ملک کے صحافیوں کی جیوری طرف سے ووٹ دیئے جانے کے بعد کیا جاتا ہے۔
رواں سال برازیل سے تعلق رکھنے والے ونشیئس جونئیر کو ایوارڈ جیتنے کے لیے فیورٹ قرار دیا جارہا ہے۔اس کے علاوہ ایوارڈ جیتنے کے لیے دیگر مضبوط امیدواروں میں جیوڈ بیلنگم، ڈینی کارواجل، ٹونی کروز، اینٹونیو ریوڈ ریگر اور فیڈی والوردی شامل ہیں، فرانسیسی فٹبالر کائلیان ایمباپے کو بھی اس ایوارڈ کے لیے مضبوط امیدوار تصور کیا جا رہا ہے۔
ڈینی کارواجل کے ساتھ اسپین کی ٹیم سے تعلق رکھنے والے الیجینڈرو گریمالڈو، ڈینی اولمو، روڈری، نیکو ولیمز اور لامین یامل بھی فہرست میں شامل ہیں۔مانچسٹر سٹی کے ناروے سے تعلق رکھنے والے اسٹار ایرلنگ ہالینڈ اور انگلینڈ اور بائرن میونخ کے اسٹرائیکر ہیری کین بھی اس فہرست میں شامل ہیں۔