کرسٹیانو رونالڈو : دنیائے فٹ بال کا عظیم کھلاڑی

ایمل سفیان:
پرتگال سے تعلق رکھنے والےعالمی شہرت یافتہ کرسٹیانو رونالڈو کا شمار دنیا کے ان گنے چنے چنےکھلاڑیوں میں ہوتا ہے جنہوں نے اپنے کھیل سے اپنےملک کا نام تو روشن کیا ہی ہے، فٹبال کی مقبولیت میں بھی اضافہ کیاہے۔
رونالڈو کا جنم 5 فروری 1985، کوفنچل، میڈیرا، پرتگال میں ایک غریب گھرانے میں ہوا۔اس کے والد جوز ڈینس ایویرو، مقامی کلب اینڈورینہ کے ایکوپمنٹ مینیجر تھے جبکہ ماںاس کی ماں خانساماں اور صفائی کا کام کیا کرتی تھیں۔ رونالڈو اپنےچار بہن بھائیوں میں سب سے چھوٹا تھا۔کرسٹیانو کا نام “رونالڈو” امریکی صدر رونالڈ ریگن کے نام پر ہے جو اس کے والد کے پسندیدہ اداکار تھے۔
کرسٹیانو رونالڈو نے چھوٹی عمر سے ہی فٹ بال کو کیریئر کے طور پر اپنانے کا انتخاب کیا اور مقامی ٹیم اینڈورینہ کے لیے کھیلنا شروع کیا جہاں ان کے والد پارٹ ٹائم کٹ مین کے طور پر کام کرتے تھے۔باقاعدہ طور پراس نے سب سے پہلے میڈیرا کے کلب ڈیسپورٹیو ناسیونل کے لیے کھیلا اور پھر اسپورٹنگ کلب ڈی پرتگال (اسپورٹنگ لزبن کے نام سے جانا جاتا ہے) منتقل ہو گیا، جہاں اس نے 2002 میں اسپورٹنگ کی پہلی ٹیم میں ڈیبیو کرنے سے پہلے اس کلب کی مختلف یوتھ ٹیموں کے لیے کھیلا۔6 فٹ 1 انچ قد کاٹھ کا رونالڈو ایک مضبوط کھلاڑی ہے لیکن 15 سال کی عمر میں اسے اپنےریسنگ دل کو درست کرنے کے لیے سرجری کرانی پڑی۔یہ حالت ٹاکی کارڈیا کی ایک شکل ہے جس کا مطلب ہے کہ دل کی دھڑکن معمول سے زیادہ تیز ہونا۔ یہ مسئلہ رونالڈو کے فٹ بال کیریئر کو مستقل طور پر ختم کر سکتا تھا لیکن سرجری کامیاب رہی اور پیچھے مڑ کر نہیں دیکھا۔
ہر کھلاڑ ی کا کھیلنےکا اپنا ایک اسٹائل ہوتا ہے۔ چاق وچوبند ، فیلڈ میں چیتے سے زیادہ حملہ آور نظر آنےوالے رونالڈوجنہیں راکٹ رونالڈو کے نام سے بھی جانا جاتاہے، اپنے سر سے گیند کو پوسٹ میں پھینکنےکے ماہر ہیں۔ رونالڈواپنے کیریئر میں 900 گول کرنے والے پہلے فٹبالر بنا جس میں سے مجموعی طور پر107گول اس نے اپنے سر کی مدد سے کیے ہیں۔بیلن ڈی آر ایوارڈ فٹ بال کھیلوں کی دنیا کا سب سےبڑا اعزاز ہے۔ کرسٹیانو دنیا کاواحد کھلاڑی ہے جس نے 5مرتبہ یہ ایوارڈحاصل کیاہے۔ کرسٹیانو کےپاس 5بار ورلڈ سوکر پلیئر آف دی ایئر کا ایوارڈ جیتنےکا ریکارڈ بھی ہے۔ کرسٹیانو پروفیشنل لیگ میں لگاتار دو سیزن میں 40گول کرنے والے پہلے فٹبالر بھی ہیں۔ کرسٹیانو نے لگاتار5 ٹاپ لیگز میں 50 گول کیے ہیں اور اس ریکارڈ کو توڑنا بہت مشکل ہے۔ فٹ بال کی تاریخ میں اپنا نام سنہری حروف میں ہمیشہ کے لیے درج کروانے والےرونالڈ کو اس کی انسان دوست خدمات کے لیے بھی ناقابل فراموش قرار دیا جاتا ہے.
وہ کامیاب کھلاڑی ہونےکےساتھ ساتھ ایک متحرک سماجی کارکن بھی ہے۔ وہ کئی طرح کی سماجی خدمات سےبھی وابستہ ہے اور وقتاً فوقتاً فلاحی کام کرتا رہتا ہے۔ 2012میں اپنے گولڈن بوٹ ایوارڈ کی نیلامی کرکے اس نے اس رقم سےغزہ میں ایک اسکول تعمیرکراویا۔ اس کے علاوہ ایک 9سالہ بچےکے کینسر کا سارا خرچ بھی برداشت کیا۔
یہ پرتگالی کھلاڑی اسلام سے خاصا متاثر ہے اورکچھ سال سے وہ اپنے بچوں سمیت سعودی عرب میں مقیم ہےجہاں وہ ایک شاہانہ طرز زندگی گزار رہے ہیں۔ آمدنی کےلحاظ سے بھی کرسٹیانو دنیا کے دیگر کھلاڑیوں سے بہت آگےہےاور اس کا نام دنیا کے امیر ترین کھلاڑیوں کی فہرست میں پہلے نمبر پر آتا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں