کرم: مسافر گاڑیوں پر فائرنگ کا واقعہ، جاں بحق افراد کی تعداد 44 ہوگئی

خیبر پختونخوا کے قبائلی ضلع کرم میں مسافر گاڑیوں پر نامعلوم افراد کی فائرنگ سے جاں بحق افراد کی تعداد 44 ہوگئی۔اسپتال ذرائع کا بتانا ہے کہ 42 افراد کانوائے میں شامل گاڑیوں میں جاں بحق ہوئے جب کہ مزید 2 افراد مختلف علاقوں میں مارے گئے ہیں۔جاں بحق ہونے والے افراد سے متعلق قبائلی رہنما جلال بنگش کا کہنا ہے کہ کل کے واقعات کے خلاف شہریوں نے احتجاج کیا ہے جب کہ جاں بحق افراد کی تدفین کا عمل مختلف علاقوں میں جاری ہے۔دوسری جانب ڈپٹی کمشنر جاویداللہ محسود نے بتایا کہ واقعے سےمتعلق تحقیقات کی جارہی ہیں عوام کے جان و مال سے کھیلنے والے عناصر سزا سے نہیں بچ سکتے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں