اجزاء
1 مرغی کی ہڈیاں 1 کلو
2 مرغی کا قیمہ 55 گرام
3 مشروم 750 گرام
4 فریش کریم 500 ملی لیٹر
5 پانی 15 لیٹر
6 نمک حسب ذائقہ
7 چائنیز نمک 2 کھانے کے چمچے
8 سفید مرچ پاؤڈر 1 کھانے کا چمچہ
9 مکھن 100 گرام
10 بادام 125 گرام (باریک چوپ کر لیں)
11 میدہ 375 گرام
تیار کرنے کی ترکیب
1ایک پتیلی میں مرغی کی ہڈی‘ مرغی کا قیمہ‘ مشروم‘ پانی‘ نمک‘ چائنیز نمک‘ بادام اور سفید مرچ پاؤڈر ڈالیں۔
2اس کو ایک بار اُبالنے کے بعد ڈھک کر دھیمی آنچ پر 3-4 گھنٹوں کے لئے پکنے دیں۔
3ایک فرائنگ پین میں مکھن گرم کریں۔
4اس میں میدہ ڈال کر درمیانی آنچ پر 30-40 منٹ تک بھونئے اور اس کے بعد مکسچر کو سوپ میں ڈال کر چمچہ چلائیں۔
5سوپ کو سرونگ باؤلز میں نکالیں۔
6اگر ہڈیاں چاہیں تو نکال سکتے ہیں اور پھینٹی ہوئی فریش کریم شامل کریں۔
7مزیدار کریم چکن سوپ تیار ہے۔8اسے گارلک بریڈ کے ساتھ گرما گرم سرو کریں۔