کرینہ کپور کی اتوار کو بیٹوں کے ساتھ اسپتال میں سیف علی خان سے ملاقات

بالی ووڈ اداکارہ کرینہ کپور اتوار کو جب اپنے زخمی شوہر سیف علی خان سے اسپتال میں ملنے گئیں تو ساتھ میں انکے دونوں بیٹے تیمور اور جہانگیر بھی اپنے والد سے ملے۔ اس موقع پر سیکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے تھے۔

کرینہ کپور کی اس ملاقات کی ویڈیو جیسے ہی سوشل میڈیا پر جاری ہوئی تو سوشل میڈیا صارفین نے اس مشکل صورتحال کے دوران انکی ہمت و استقامت کو سراہا۔

واضح رہے کہ اداکارہ سیف علی خان ممبئی کے لیلاوتی اسپتال میں حالیہ چاقو حملے بعد سے زیر علاج ہیں۔

54 سالہ اداکار سیف علی خان کے خاندان کے دیگر افراد جن میں انکی بہن سوہا علی خان اور انکے شوہر کونل کیمو بھی شامل ہیں، سیف کے پاس اسپتال آتے نظر آئے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں