کوکنگ آئل اور گھی کی قیمتوں میں فی کلو 80 روپے تک کا اضافہ

لاہور:ملک بھر میں کوکنگ آئل اور گھی کی قیمتوں میں 20 روپے سے 80 روپے تک کا اضافہ ہو گیا ہے۔نجی ٹی وی نے مارکیٹ ذرائع کا حوالہ دیتے ہوئے قیمتوں میں اضافے کی رپورٹ جاری کی، برانڈڈ گھی کی قیمت 370 سے بڑھ کر 450 روپے کلو تک پہنچ گئی ہے۔
کوکنگ آئلز کی قیمت میں پچاس روپے تک اضافہ ہوا ہے، پکانے والا تیل 440 سے 530 روپے کلو تک فروخت ہو رہا ہے۔بین الاقوامی مارکیٹ میں پائل آئل کی قیمت 300 ڈالرز فی ٹن کا اضافہ ہوا ہے، جس سے فی ٹن قیمت 1200 ڈالرز تک پہنچ گئی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں