کھیل کو سیاست اور سیاست میں کھیل مکس نہ کیا جائے: عطاء تارڑ

وفاقی وزیرِ اطلاعات عطاء اللّٰہ تارڑ نے کہا ہے کہ اسپورٹس مین شپ ہر شعبے میں ہونی چاہیے۔

ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ان کا کہنا ہے کہ چیمپئنز ٹرافی پاکستان میں ہورہی ہے، محسن نقوی نے بطور چیئرمین پی سی بی بہت اچھے کام کیے ہیں۔

عطاء اللّٰہ تارڑ نے کہا کہ محسن نقوی قذافی اسٹیڈیم کی تعمیرِ نو کر رہے ہیں، کھیل کو سیاست اور سیاست میں کھیل کو مکس نہ کیا جائے۔

انہوں کہا کہ بانیٔ پی ٹی آئی بھی اعتراف کر چکے ہیں کہ معیشت مستحکم ہو رہی ہے، ملک میں سیاسی استحکام بہت ضروری ہے، 2025ء سیاسی استحکام کا بھی سال ہو گا۔

ان کا کہنا ہے کہ آپس میں بات چیت سے بہت سے مسائل حل ہوتے ہیں، مذاکراتی کمیٹیاں بات چیت کر رہی ہیں اس پر وہی بات کر سکتی ہیں، مذاکرات مثبت انداز میں چل رہے ہیں۔

وزیرِ اطلاعات نے یہ بھی کہا کہ دنیا میں سستا ترین انٹرنیٹ پاکستان میں ہے، اب انٹرنیٹ کی رفتار میں بہتری آئی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں