کیا جانوروں کو قدرتی آفت کا قبل از وقت پتہ چل جاتا ہے؟

جب کبھی موسم تبدیل ہو یا پھر کسی قدرتی آفت کی آمد ہو، سب سے پہلے جانوروں اور حشرات کو اس کا علم ہو جاتا ہے۔
محققین کے مطالعے سے معلوم ہوتا ہے کہ جب کبھی کسی علاقے میں قدرتی آفت آنے والی ہوتی ہے تو جانور اور حشرات بے چین ہو کر دوڑتے اور پریشان ہوتے نظر آتے ہیں۔
درج ذیل میں چند ایسے جانوروں کے بارے میں بتایا گیا ہے جو زلزلہ آنے سے قبل اس کے خطرے کو بھانپ لیتے ہیں۔

کتے کا شمار پالتو جانوروں میں ہوتا ہے جسے بہت سارے لوگ اپنے گھر میں پالنا پسند کرتے ہیں، کتوں میں سونگھنے اور سننے کی بہت خاص صلاحیت ہوتی ہے، اس لیے وہ ماحولیاتی تبدیلوں کو بھانپ لیتے ہیں۔

اسی طرح زلزلہ آنے سے قبل کتے یا تو بہت زور سے بھونکتے ہیں یا پھر مشتعل ہو جاتے ہیں جب کہ بہت سے کتے تو چیخنا بھی شروع کر دیتے ہیں۔
کتے کی طرح بلیوں میں بھی محسوس کرنے کی زبردست صلاحیت ہوتی ہے، یہ ہلکی سی کپکپاہٹ یا گردش کو اپنے پنجوں سے محسوس کر لیتی ہیں۔
ہاتھی ایک بھاری بھرکم جاندار ہے ویسے تو یہ انسان دوست بھی بن جاتا ہے لیکن مشتعل ہونے پر آئے تو یہ تباہی مچا دیتے ہیں۔
قدرت نے ہاتھی میں بھی آفت کو قبل از وقت جانچنے کی خاصیت رکھی ہے، ان میں ہلکی سی آواز کو بھی سننے کی صلاحیت موجود ہوتی ہے۔
آسمان میں اڑنے والے پرندے بھی قدرتی آفت کو جان جاتے ہیں، یہ پرندے ہوا میں موجود دباؤ کی وجہ سے زلزلے یا کسی آفت کو محسوس کر لیتے ہیں۔
گائے کے حوالے سے بھی یہ بات کی جاتی ہے کہ حساسیت کی وجہ سے اس جاندار کو بھی قدرتی آفت کا پہلے ہی پتہ چل جاتا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں