کیا کھانے کی خواہش آپ کی ذہنی صحت پر اثرانداز ہوتی ہے؟ ماہرین صحت کہتے ہیں دل پسند اور مزیدار کھانے کی خواہش کا تعلق خوشی کے ہارمون ’ڈوپامائن‘ سے ہے۔
ماہرین صحت کے مطابق جب ہم چینی، نمک، چکنائی والی غذائیں کھاتےہیں تو یہ عمل ڈوپامائن کے اخراج کو متحرک کرتا ہے، جس کے باعث خوشگوار احساس پیدا ہوتا ہے، جو کھانے کی خواہش کو تقویت پہنچاتا ہے۔
ماہرین کے مطابق وقت گزرنےکے ساتھ کھانے کی خواہش مزید مضبوط بنائی جاسکتی ہے، ڈوپامائن کے اضافے کے بعد آپ کھانے کی اشیاء تلاش کرنے چاہتے ہیں۔ماہرین صحت کے مطابق بعض اوقات کھانے کی خواہش اس بات کی علامت ہے کہ فرد ذہنی طور پر ٹھیک ہو رہا ہے۔
ماہرین کے مطابق ذہنی دباؤ یا اضطرابی حالت میں خوراک کی خواہش کم ہوجاتی ہے کیونکہ ڈوپامائن کم ہوجاتا ہے۔ماہرین صحت کے مطابق کھانے کی خواہش انسان کی ذہنی صحت کے بارے میں بہت کچھ ظاہر کر سکتی ہے۔
ماہرین کے مطابق دماغ کے ڈوپامین میکانزم کی وجہ سے ذائقہ دار کھانے کی خواہش، بصری یا کھانے کی تصویر کے ذریعے یا کھانے کی خوشبو سے متحرک ہوسکتے ہیں۔