کینیا میں آسمان سے 500 کلو وزنی دھاتی ملبہ آ گرا

کینیا کے ایک گاؤں میں فضا سے 500 کلوگرام دھاتی کا ملبہ آ گرا۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق اس وزنی چیز کو راکٹ کا ملبہ قرار دیا گیا ہے اور اس حوالے سے تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں۔

کینیا کی خلائی ایجنسی (کے ایس اے) نے تصدیق کی ہے کہ دھات کے ٹکڑوں کا وزن تقریباً 500 کلو گرام ہے جو کہ 30 دسمبر کو ملک کے شمال میں واقع ایک گاؤں میں گر کر تباہ ہوا۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق اس واقعے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

میڈیا کی رپورٹس کے مطابق خلائی ایجنسی نے مقامی حکام کے ساتھ مل کر علاقے کو گھیرے میں لے کر ملبے کو مزید تجزیے کے لیے تحویل میں لے لیا ہے۔

مقامی خلائی ایجنسی کی جانب سے کہا گیا ہے کہ ماہرین ملبے کے مالک کی شناخت کے لیے کام کریں گے اور عوام کو اس حوالے سے آگاہ کیا جائے گا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ آسمان سے گرنے والا ملبہ 8 فٹ چوڑا انگوٹھی کی شکل جیسا ہے جس کے گرنے سے بہت زوردار آواز آئی تھی جسے 200 کلومیٹر دور تک سنا گیا، گرنے والا ملبہ سرخ رنگ کا اور گرم تھا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں