کراچی میں کیڑے مار دوا کے چھڑکاؤ سے 5 سالہ بچہ جاں بحق ہوگیا۔کراچی کے علاقے ڈیفنس خیابان سحر میں کیڑے مار ادویات کے چھڑکاؤ کے باعث میاں بیوی اور 5 بچوں کی حالت غیر ہوگئی۔ متاثرہ تمام افراد کو کلفٹن میں واقع نجی اسپتال منتقل کیا گیا۔ دوران علاج 5 سالہ بچہ معین الدین جاں بحق ہوگیا۔
پولیس کے مطابق کیڑے مار ادویات سے متاثرہ افراد میں نجی اسپتال کے ڈائریکٹر ڈاکٹر ضیا الدین شیخ، 13 سالہ ذوہیب، 11 سالہ شاہ زین، 8 سالہ جنت، 16 سالہ زارا اور ایک خاتون شامل ہیں۔ تمام افراد کو طبی امداد فراہم کی جارہی ہے۔