گرل فرینڈ سے جھگڑے کے بعد لڑکے نے جہاز کا دروازہ کھول دیا

امریکا میں ایک شخص کو گرل فرینڈ سے جھگڑے کے بعد پرواز کا ایمرجنسی دروازہ کھولنے کی کوشش پر گرفتار کر لیا گیا۔

امریکی شہر بوسٹن میں قائم لوگن ایئر پورٹ پر ٹیکسنگ کے دوران پورٹو ریکو کے ایک مسافر نے دروازہ کھول کر چھلانگ لگانے کوشش کی۔

مسافر نے اپنی گرل فرینڈ سے مبینہ بحث کے بعد دروازہ کھول کر طیارے سے چھلانگ لگانے کی کوشش کی جس کو ایک اور مسافر نے ناکام بنایا۔

غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق مورالز ٹوریز نامی فرد کے عمل کی وجہ سے ایمرجنسی سلائیڈ کھل گئی اور واقعے کے بعد اس کو گرفتار کر لیا۔

ایک عینی شاہد کے مطابق مورالز ٹوریز اپنی گرل فرینڈ کے ساتھ جھگڑ رہے تھے جب انہوں نے پورٹو ریکو کے شہر سان ژوان جانے والی فلائٹ 161 کا اچانک دروازہ کھولا۔

میساچوسیٹس اسٹیٹ پولیس موقع پر مقامی وقت کے مطابق رات 7 بجکر 25 منٹ پر پہنچی اور مورالز کو گرفتار کر لیا۔

ایک مسافر فریڈ وائن کا کہنا تھا کہ بوائے فرینڈ اور گرل فرینٹ ان کے پیچھے بیٹھی سیٹ پر لڑ رہے تھے۔ لڑکا غصے میں آیا، آئل کے درمیان میں جا کر ایمرجنسی دروازہ مکمل کھول دیا۔ ایک ایف بی آئی اہلکار نے اس کو پکڑا، ہتھکڑی لگائی۔تھوڑی دیر بعد ریاستی پولیس آئی اور ملزم کو ساتھ لے گئی۔

واضح رہے ملزم کو عدالت سے ضمانت مل چکی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں