گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران صوبہ پنجاب میں ڈینگی کے 110 کیسز رپورٹ ہوئے۔
ترجمان محکمہ صحت کے مطابق ایک ہفتہ کے دوران 737 جبکہ رواں سال اب تک 6633 ڈینگی کے کیسز رپورٹ ہوئے، گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں راولپنڈی سے 90، لاہور سے 03 اور اٹک سے 05 ڈینگی کے کیسز رپورٹ ہوئے۔
اس کے علاوہ چکوال، سیالکوٹ اور ساہیوال سے 2-2 ڈینگی کیسز رپورٹ ہوئے، گوجرانوالہ، فیصل آباد، میانوالی، جہلم، وہاڑی اور حافظ آباد سے ایک ایک ڈینگی کیس رپورٹ ہوا۔
ترجمان کے مطابق محکمہ صحت نے انسداد ڈینگی کے لئے تمام انتظامات مکمل کر رکھے ہیں، تمام سرکاری ہسپتالوں میں ڈینگی سمیت دیگر ادویات کا سٹاک موجود ہے۔