شہرہ آفاق فلم “ٹائی ٹینک”سے شہرت کی بلندیوں پر پہنچنے والی ہالی ووڈاداکارہ کیٹ ونسلیٹ نے اداکاری کے بعد اب ہدایت کاری کے میدان میں بھی قدم رکھ دیا۔ کیٹ ونسلیٹ اب اپنی ایک فیچر فلم “گڈ بائے جون” میں ہدایت کاری کے جوہربھی دکھائیں گی،اس فلم کا اسکرپٹ کیٹ ونسلیٹ کے بیٹے نے لکھا ہے جبکہ یہ فلم نیٹ فلکس اور ورکنگ ٹائٹل فلمز کے تحت برطانیہ میں عکس بند کی جائے گی۔
فلم “گڈ بائے جون” کی کہانی خونی رشتوں کے درمیان گھومتی ہے جو ایک بکھرے ہوئے خاندان کا حصہ تھے اور والدین کے درمیان علیحدگی کے باعث ایک دوسرے سے جدا ہو چکے تھے۔
اس فلم میں ٹونی کولٹ، جانی فلن، اینڈریا رائزبرگ، ٹموتھی اسپال اور ہیلین مرین جیسے معروف اداکار بھی اداکاری کے جوہردکھائیں گے۔ کیٹ ونسلیٹ اوران کے مداح اس فلم کی کامیابی کے لیے کافی پُرامید اور پر جوش ہیں،وہ فلم کے لیے نیک خواہشات کااظہار بھی کررہے ہیں۔
