پاکستانی اداکارہ ہانیہ عامر کے امریکی ریاست ٹیکساس کے شہر ڈیلس میں منعقدہ میٹ اینڈ گریٹ ادھورا چھوڑ کر اپنے ہوٹل روم میں واپس چلی گئیں، مداح شدید برہم ہو گئے۔ تفصیلات کے مطابق ڈیلس میں منعقدہ میٹ اینڈ گریٹ اچانک روک دیا گیا اور ہانیہ عامر مداحوں کو منتظر چھوڑ کر وہاں سے روانہ ہوگئیں۔
ایونٹ شروع ہونے کے صرف 35 منٹ کے بعد ہی ہانیہ عامر اپنے ہوٹل روم میں واپس چلی گئیں جبکہ میٹ اینڈ گریٹ کا آغاز بھی تاخیر کا شکار ہوا تھا جس کی وجہ اسٹارز کا دیر سے مقام پر پہنچنا تھا۔ ہانیہ عامر اور فہد مصطفی سے ملاقات کیلئے آنے والے فینز بے انتہا حیران، مایوس اور برہم نظر آئے جن میں سے متعدد نے اپنے غصے کا اظہار کرتے ہوئے اسٹارز کے لیے منفی جملوں کا استعمال کیا۔
ایسے میں فہد مصطفی نے ہانیہ عامر کے جانے کے بعد کچھ دیر فینز کو انٹرٹین کرنے کی کوشش بھی کی لیکن پھر وہ بھی اسٹیج چھوڑ کر چلے گئے۔خیال رہے حال ہی میں ہانیہ عامر نے فہد مصطفی کے ہمراہ امریکی ریاستوں میں میٹ اینڈ گریٹ کا سلسلہ شروع کیا جس میں ڈراما ‘کبھی میں کبھی تم’ کی ‘رباب’ یعنی نعیمہ بٹ بھی شامل ہیں۔