ہاٹ سوسیجز پیزا بنانے کی ترکیب

اجزاء
1 میدہ 4 کپ

2 نمک حسب ذائقہ

3 خمیر 4 چائے کے چمچے

4 چینی 1 چائے کا چمچہ

5 گرم پانی 1 کپ

6 انڈا 1 عدد

7 زیتون تیل 1/3 کپ

8 ٹماٹو پیسٹ 1/4 کپ

9 لہسن کے جوے 2 عدد (کٹے ہوئے)

10 تازی لال مرچیں 2 عدد (چوپ کر لیں)

11 تلسی (چوپ کر لیں) 2 کھانے کے چمچے

12 موزریلا چیز (کدوکش کر لیں) 250 گرام

13 سوسیجز 150 گرام

14 لال شملہ مرچ 1 عدد (سلائس کاٹ لیں)

15 بٹن مشروم 80 گرام

16 سیاہ زیتون (چوپ کر لیں) 1/4 کپ

تیار کرنے کی ترکیب

1خمیر‘ چینی کو گرم پانی میں ڈال کر ڈھک کر 10 منٹ تک رکھیں۔

2میدے کو چھان لیں۔اس میں نمک‘ انڈا اور تیل مکس کریں اور پھر خمیر کا مکسچر ڈال کر میدہ گوندھ لیں۔

3ایک پیالے کو تیل لگائیں اس میں آٹا رکھیں اس پر تیل لگا دیں اور ڈھک کر کے گرم جگہ رکھ دیں کہ خمیر اچھی طرح اُٹھ جائے۔

4اب پیزا ٹرے میں پیزا بیل کر رکھیں کانٹے سے نشان بنا دیں۔

5ٹماٹو پیسٹ میں تلسی‘ لہسن‘ لال مرچیں مکس کر کے پیزا پر لگا دیں اب اس پر موزریلا چیز‘ سوسیجز‘ شملہ مرچ‘ مشروم‘ زیتون ڈالیں اوپر سے باقی چیز چھڑک دیں۔

6گرم اوون میں 20-29 منٹ بیک کریں اور سرو کریں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں