ہاٹ اینڈ سار سوپ
اجزاء۔
مرغی کے سینے کا گوشت آدھا کلو
گاجریں دو عدد باریک باریک کاٹ لیجئے
شملہ مرچ ایک بڑی یا دو چھوٹی باریک باریک کاٹ لیجئے
بند گوبھی ایک چھوٹا پھول باریک باریک کاٹ لیجئے
ہری پیاز کے پتے باریک باریک کٹی ہوئی آدھا کپ
سویا ساس دو کھانے کے چمچ
چلی ساس ایک کھانے کا چمچ
سرکہ دو کھانے کے چمچ
نمک ایک چائے کا چمچ یا حسب ذائقہ
سفید مرچ پسی ہوئی ایک چائے کا چمچ / کالی مرچ بھی استعمال کر سکتے ہیں
چینی آدھا چائے کا چمچ
انڈے دو عدد
کارن فلور دو کھانے کے چمچ
پانی سات کپ
کالی مرچ ثابت سات عدد
تیز پات ایک عدد
نمک آدھا چائے کا چمچ
لہسن کی تریاں / جوئے / کلیاں پانچ عدد
ترکیب۔
چکن کو سات کپ پانی، سات عدد ثابت کالی مرچوں، ایک عدد تیز پات، پانچ لہسن کی تریاں / جوئے اور آدھا چائے کا چمچ نمک کے ساتھ چولہے پر چڑھا کر دھیمی آنچ پر ڈھک کر پکائیں اور وقفے وقفے سے چمچ سے ہلاتے رہیں۔ جب پک پک کر پانچ کپ پانی رہ جائے تو چولہے سے اتار کر یخنی چھان کر الگ رکھ لیجئے اور چکن کی بوٹیوں کے ریشے کر کے ہڈیاں بلیوں کو ڈال دیجئے۔
اب ایک برتن میں یخنی ڈال کر اس میں نمک، پسی سفید / کالی مرچ، سویا ساس، سرکہ، چینی اور ریشے کیا ہوا چکن ڈال کر دھیمی آنچ پر پانچ منٹ وقفے وقفے سے چمچ چلاتے ہوئے پکائیں اور پھر گاجریں، شملہ مرچ، بند گوبھی اور چلی ساس ڈال کر پانچ منٹ تک مزید پکائیں- اب کارن فلور تھوڑے سے پانی میں گھول کر ڈالیں اور چمچ چلاتے رہیں جب حسب منشاء گاڑھا ہو جائے تو پھینٹے ہوئے انڈے مسلسل چمچ چلاتے ہوئے اس میں شامل کیجئے۔ جب انڈے کے سفید سفید ٹکڑے بن جائیں ہری پیاز شامل کر کے سرو کریں۔