ہماری لڑائی امریکا کے بہتر مستقبل کی لڑائی ہے،کملا ہیرس کا شکست کے بعد خطاب

واشنگٹن:امریکی انتخابات میں ڈونلڈ ٹرمپ سے ہارنے والی کملا ہیرس نے شکست قبول کرتے ہوئے کہا کہ الیکشن میں ہار مانتی ہوں، اقتدار کی پر امن منتقلی یقینی بنانے کیلئے پرعزم ہیں۔
شکست کے بعد اپنے خطاب میں کملا ہیرس نے کہا کہ الیکشن نتائج تسلیم کرنے چاہئیں، جمہوریت کا اصول یہی ہے کہ ہارو تو شکست تسلیم کرو، جمہوریت اور آمریت میں یہی فرق ہے۔
انہوں نے کہا کہ الیکشن مہم میں ساتھ دینے والوں کا شکریہ ادارکرتے ہوئی کہا کہ انتخابی مہم میں لوگوں کو متحد کرنے کی کوشش کی۔
انہوں نے کہا کہ ستارے اندھیرے میں ہی نظر آتے ہیں، ہماری لڑائی امریکا کے بہتر مستقبل کی لڑائی ہے۔
کملا ہیرس نے کہا کہ گن وائلنس سے اپنے شہریوں کو محفوظ رکھنے کی جنگ میں ہار نہیں مانیں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں