ہمیشہ عورت ہی کو کیوں مورد الزام ٹھہرایا جاتا ہے؟ عرفی جاوید

بھارتی کرکٹر یوزویندر چاہل اور دھناشری ورما کی طلاق کے معاملے میں عرفی جاوید بھی کود پڑیں۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق اداکارہ اور سوشل میڈیا پرسنالٹی عرفی جاوید نے یوزویندر چاہل اور دھناشری ورما کی طلاق کی خبروں پر سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر پوسٹ شیئر کی۔

انہوں نے اس معاملے میں اپنی حمایت دھناشری ورما کے پلڑے میں ڈال دی اور سوال کیا کہ ہمیشہ عورت ہی کو کیوں مورد الزام ٹھہرایا جاتا ہے۔

اداکارہ و سوشل میڈیا پرسنالٹی نے اپنی بات کی وضاحت کےلیے ہادرک پانڈیا اور نتاشا اسٹینکووچ، ویرات کوہلی اور انوشکا شرما کی مثال دی۔

اُن کا کہنا تھا کہ خاص طور پر طلاق کا معاملہ اگر کسی کرکٹر کے ساتھ ہو رہا ہو تو خواتین کو غیر منصفانہ تنقید کا سامنا کرنا پڑتا ہے، انہیں ولن بناکر پیش کیا جاتا ہے۔

عرفی جاوید نے اپنے پوسٹ کے ساتھ ایک ویڈیو بھی منسلک کی، جس میں کہا گیا کہ دھناشری ورما نے یوزویندر چاہل کی زندگی برباد کردی ہے۔

اس کے جواب میں اداکارہ اور سوشل میڈیا پرسنالٹی نے کہا کہ دراصل کرکٹر کو ہیرو بناکر پیش کیا جاتا ہے، جب اُس کی طلاق ہورہی ہو تو عورت کو ہدف تنقید بنایا جاتا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ دراصل ہم میں سے کسی کو بھی اندازہ نہیں کہ دونوں کے درمیان کیا ہوچکا ہے، ہادرک اور نتاشا کے معاملے میں بھی عورت کو ہی قصور وار کہا گیا۔

عرفی جاوید نے یہ بھی کہا کہ میدان میں ویرات کوہلی کی کارکردگی کی خرابی پر بھی انوشکا شرما کو الزام دیا جاتا ہے، یہ سب کچھ وہ لوگ کرتے ہیں، جو خود کو بالغ اور سمجھدار مرد سمجھتے ہیں۔

گزشتہ کئی دنوں سے دسمبر 2020ء میں رشتہ ازدواج میں منسلک ہونے والے یوزویندر چاہل اور دھناشری ورما کی طلاق کی خبریں زیر گردش ہیں۔

ان خبروں میں تیزی اُس وقت پیدا ہوئی جب دونوں ایک دوسرے کو سوشل میڈیا اکاؤنٹس سے ان فالو کردیا، لیکن جوڑے نے تاحال خاموشی اختیار کر رکھی ہے، وہ تاحال تصدیق یا تردید نہیں کررہے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں