ہم نے صدر سے اختیارات لیکر وزیراعظم کو دیئے تو عدالت کے کیوں نہیں: بلاول

اسلام آباد: پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ ہم نے صدر سے سارے اختیارات لیکر وزیراعظم کو دیئے توعدالت کے کیوں نہیں۔
سپریم کورٹ پریس ایسوسی ایشن کے وفد نے پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری سے زرداری ہاؤس میں ملاقات کی، اس موقع پر آئینی عدالت اور عدالتی اصلاحات سے متعلق تبادلہ خیال کیا گیا۔

صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ ہم نے بھی تو قومی اسمبلی کے اوپر سینیٹ کو رکھا ہے، افتخار چوہدری کے زمانے میں عدلیہ حکومت کے اوپر حکومت بنی تھی۔

چیئرمین پیپلز پارٹی نے کہا کہ سیاستدان واپس سیاست کے دائرے میں آئیں، کون بنے گا وزیر اعظم کا کھیل ختم کریں، کون چیف بنے گا کون نہیں یہ کھیل بھی ختم ہو۔بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ پولرائزیشن اتنی بڑھ چکی کہ کہا جاتا ہے جو خان کے ساتھ ہے بس وہی ٹھیک ہے، بزنس کمیونٹی کو دھمکی دے کر ڈیم فنڈ لینا کیا اختیار کا غلط استعمال نہیں تھا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں